غزل
(راشؔد ذوالفقار)
کتنا دلکش ہے یہ
بندھن پھول کا!
پھول سے ہاتھوں میں
کنگن پھول کا
ایک درپن سامنے رکّھے ہوئے
کررہے ہیں آپ درشن پھول کا
اتنے پھولوں بیچ کیا پہچانتے؟
تیرہ چہرہ ہے یا روشن پھول کا
ہے یونہی تو خوش لباسی کی مہک
اوڑھنی کلیوں کی دامن پھول کا
کررہا تھا روپ دوبالا تیرا
چاندنی میں ہار چندن پھول کا
سیج اورسہر ےسے لے کر قبر تک
ایک دن راشؔد ہے جیون
پھول کا
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔